گول گپے  بمقابلہ لارے لپے

گول گپے بمقابلہ لارے لپے

(تازہ تحریر)

دونوں بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ تو فرق کیا ہے؟ گول گپے پکانے والا محنت کرتا ہے اور لارے لپے دینے والا دوسروں کے عوض مزے۔ گول گپے کھانے جاتے ہیں لارے لپے دئے جاتے ہیں۔ گول گپوں کے ساتھ کھٹا پانی ملتا ہے۔ لارے لپے ملنے والے کو جب ھوش آتا ہے تو اپنےاور لارے لپے دینے والے سے دھوکہ کھانے کی شرمندگی مایوسی اور افسوس ملتا ہے۔ گول گپے نظر آتے ہیں لارے لپے سنائی اور دئے جاتے ہیں۔ گول گپوں سے پیٹ بھر جاتا ہے لارے لبوں سے دل اچٹ جاتا ہے، دماغ پریشان ہوجاتا ہے اور رہا سہا اعتبار بھی اپنے اوپر سے ختم ہوجاتا۔ گول کپے بنانے والا اگر گول گپے بیچ رہا ہے تو کھانے اور بنانے والا دونوں کو فائدہ۔ لارے لپے دینے والے کو وقتی فائدہ اور لینےوالے کا وقت، اور جو کچھ اسنے لگایا اسکا نقصان۔ ذیادہ گول گپے کھانے سے پیٹ خراب اور لارے لپوں سے دل اور دماغ خراب۔ براے مہربانی کول گپے کم کھائیں اور لارپے نا دیں نا لیں شکریہ(رضوی)

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.